ابنا: ذرائع ابلاغ نےبتایاہےکہ سنیچر کےدن جنوبی صومالیہ کے کیسمایوساحل پرواقع شہر کودا پرامریکہ کےڈرون حملوں کےنتیجےمیں کم سےکم چوبیس افراد مارےگئے ہيں جبکہ بعض زخمی ہوئے ہيں۔جبکہ دیگر پینتالیس افراد جنوبی صومالیہ کےگودا علاقے میں واقع شہر باردرا پرہونےوالےحملوں میں مارےگئےہيں۔اس رپورٹ کےمطابق کم سےکم تیس افراد بورہور شہر کے گدو علاقے میں مارےگئےہيں ۔صومالیہ میں عوام کوجنگ کےساتھ ہی قحط اور وبائی بیماریوں کابھی سامنا ہےجس میں گذشتہ مہینوں ہزاروں بچے ہلاک ہوچکےہيں۔ .............../169
5 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 276852
صومالیہ میں گذشتہ ایک دن میں امریکہ کےڈرون طیاروں کے حملوں میں کم سےکم ننانوے افراد مارےگئےہيں۔